![Sec Bottom Mockup](https://ahlus-sunnah.com/assets/images/sec-botm-mckp.png)
سورۃ الأعلى
-
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (1)
اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے -
الَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ (2)
جس نے بناکر ٹھیک کیا -
وَالَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ (3)
اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی -
وَالَّذِىٓ أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ (4)
اور جس نے چارہ نکالا، -
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ (5)
پھر اسے خشک سیاہ کردیا، -
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ (6)
اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے -
إِلَّا مَا شَآءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ (7)
مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو، -
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ (8)
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے -
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ (9)
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے -
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ (10)
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے -
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى (11)
اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا، -
الَّذِى يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ (12)
جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا -
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ (13)
پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے -
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ (14)
بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا -
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ (15)
اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی -
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَوٰةَ الدُّنْيَا (16)
بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو -
وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ (17)
اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی، -
إِنَّ هَٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الْأُولَىٰ (18)
بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے -
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ (19)
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،