![Sec Bottom Mockup](https://ahlus-sunnah.com/assets/images/sec-botm-mckp.png)
سورۃ الطارق
-
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ (1)
آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲) -
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا الطَّارِقُ (2)
اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے، -
النَّجْمُ الثَّاقِبُ (3)
خوب چمکتا تارا، -
إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ (4)
کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو -
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ (5)
تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا -
خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ (6)
جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵) -
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِ (7)
جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے -
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ (8)
بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پرقادر ہے -
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُ (9)
جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی -
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ (10)
تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار -
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ (11)
آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے -
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (12)
اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے -
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ (13)
بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے -
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (14)
اور کوئی ہنسی کی بات نہیں -
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا (15)
بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں -
وَأَكِيدُ كَيْدًۭا (16)
اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں -
فَمَهِّلِ الْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا (17)
تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو