![Sec Bottom Mockup](https://ahlus-sunnah.com/assets/images/sec-botm-mckp.png)
سورۃ النازعات
-
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًۭا (1)
قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں -
وَالنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًۭا (2)
اور نرمی سے بند کھولیں) -
وَالسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًۭا (3)
اور آسانی سے پیریں -
فَالسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًۭا (4)
پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں -
فَالْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًۭا (5)
پھر کام کی تدبیر کریں -
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ (6)
کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی -
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ (7)
اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی -
قُلُوبٌۭ يَوْمَئِذٍۢ وَاجِفَةٌ (8)
کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے، -
أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌۭ (9)
آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے -
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى الْحَافِرَةِ (10)
کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے -
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًۭا نَّخِرَةًۭ (11)
کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے -
قَالُوا تِلْكَ إِذًۭا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۭ (12)
بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے -
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ (13)
تو وہ نہیں مگر ایک جھڑکی -
فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ (14)
جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے -
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ (15)
کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی -
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى (16)
جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی، -
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ (17)
کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا -
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ (18)
اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو -
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ (19)
اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے -
فَأَرَىٰهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرَىٰ (20)
پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی -
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ (21)
اس پر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی، -
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ (22)
پھر پیٹھ دی اپنی کوشش میں لگا -
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ (23)
تو لوگوں کو جمع کیا پھر پکارا، -
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ (24)
پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں -
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْأُولَىٰٓ (25)
تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا -
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّمَن يَخْشَىٰٓ (26)
بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے -
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا (27)
کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا، -
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا (28)
اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا -
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا (29)
اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی -
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ (30)
اور اس کے بعد زمین پھیلائی -
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا (31)
اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکا لا -
وَالْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا (32)
اور پہاڑوں کو جمایا -
مَتَٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ (33)
تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو، -
فَإِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرَىٰ (34)
پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی -
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ (35)
اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی -
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ (36)
اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی -
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ (37)
تو وہ جس نے سرکشی کی -
وَاٰثَرَ الْحَيَوٰةَ الدُّنْيَا (38)
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی -
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِىَ الْمَأْوَىٰ (39)
تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے، -
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ (40)
اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا -
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَأْوَىٰ (41)
تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے -
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا (42)
تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے، -
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ (43)
تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق -
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ (44)
تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے، -
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا (45)
تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے، -
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا (46)
گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے،