![Sec Bottom Mockup](https://ahlus-sunnah.com/assets/images/sec-botm-mckp.png)
سورۃ المرسلات
-
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا (1)
قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار -
فَالْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا (2)
پھر زور سے جھونکا دینے والیاں، -
وَالنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا (3)
پھر ابھار کر اٹھانے والیاں -
فَالْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا (4)
پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں، -
فَالْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا (5)
پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں -
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا (6)
حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو، -
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ (7)
بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ضرور ہونی ہے -
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ (8)
پھر جب تارے محو کردیے جائیں، -
وَإِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ (9)
اور جب آسمان میں رخنے پڑیں، -
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ (10)
اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں، -
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ (11)
اور جب رسولوں کا وقت آئے -
لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ (12)
کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے، -
لِيَوْمِ الْفَصْلِ (13)
روز فیصلہ کے لیے، -
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ (14)
اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (15)
جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی -
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ (16)
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا -
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِينَ (17)
پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے -
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ (18)
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں، -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (19)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ (20)
کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا -
فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ (21)
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا -
إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ (22)
ایک معلوم اندازہ تک -
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَٰدِرُونَ (23)
پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (24)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا (25)
کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا، -
أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا (26)
تمہارے زندوں اور مردوں کی -
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا (27)
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (28)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی -
انطَلِقُوٓا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ (29)
چلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے، -
انطَلِقُوٓا إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ (30)
چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں -
لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ اللَّهَبِ (31)
نہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائے -
إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَالْقَصْرِ (32)
بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے -
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ (33)
جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں، -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (34)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ (35)
یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے -
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ (36)
اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (37)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَالْأَوَّلِينَ (38)
یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو -
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ (39)
اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (40)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ (41)
بیشک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں، -
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ (42)
اور میووں میں جو ان کا جی چاہے -
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (43)
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہ -
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ (44)
بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں، -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (45)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی -
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ (46)
کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (47)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ (48)
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے، -
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ (49)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، -
فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ (50)
پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے