Most Insane Fatwa by Ibn Uthaymeen Wahabi

ابن عثيمين وہابی کا بدترین فتویٰ

Article Bottom

ابن عثيمين وہابی کا بدترین فتویٰ

محمد بن صالح العثیمین وہابی کا بدترین فتوی: 

کیا ''اللہ'' اور ''رسول'' کے الفاظ آمنے سامنے لکھ سکتے ہیں؟ 

سوال: ہم اکثر یہ دیکھتے ہیں کہ دیواروں پر ایک طرف لفظ ''اللہ'' لکھا ہوتا ہے اور دوسری طرف لفظ '' محمد صلی اللہ علیہ وسلم'' یا چارٹوں، کتابوں یا قرآن مجید کے بعض نسخوں پر اس طرح لکھا ہوتا ہے تو کیا اس طرح ان الفاظ کا لکھنا صحیح ہے؟ 

جواب: ان الفاظ کا اس طرح لکھنا صحیح نہیں ہے کیونکہ اس طرح تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی کا شریک اور مساوی بنا دیا گیا ہے۔ اگر کوئی ان الفاظ کو اس طرح لکھا ہوا دیکھے اور اسے یہ معلوم نہ ہو کہ ان کا مسمی کون ہے وہ ان دونوں کو مساوی اور مماثل سمجھے گا، لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کو حذف کر دینا واجب ہے اور اب رہ گیا اللہ کا اسم پاک تو اس کلمے کو صوفیاء ذکر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں 'اللہ 'اللہ 'اللہ، لہذا اسے بھی حذف کر دیا جائے چنانچہ اس طرح دیواروں اور چارٹوں وغیرہ پر ''اللہ'' اور ''محمد صلی اللہ علیہ وسلم'' کے الفاظ نہ لکھے جائیں۔ 

فتاوی ارکان اسلام، محمد بن صالح العثیمین، ص 179، دار السلام 

یہ خارجی مولوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہر مبارک کو بھول گیا جس میں اللہ رسول محمد ساتھ ساتھ لکھا ہوا ہے۔ اور اسلام کہ پہلا کلمہ طیب بھی بھول گیا جس میں لفظ اللہ کے ساتھ ہی لفظ محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا جاتا ہے۔ اس خارجی انسان کو شرک فوبیا تھا اور ایسی بکواس کوئی عقل سے پیدل انسان ہی کر سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں