امام ابو حنیفہ میری امت کا چراغ ہیں

امام ابو حنیفہ میری امت کا چراغ ہیں

Article Bottom

امام ابو حنیفہ میری امت کا چراغ ہیں

امام ابو حنیفہ میری امت کے چراغ ہیں۔ اس موضوع روایت پر تحقیق۔ 

ملا علی قاری الحنفی رحمہ اللہ نقل کرتے ہیں

حديث ﺃﺑﻮ ﺣﻨﻴﻔﺔ ﺳﺮاﺝ ﺃﻣﺘﻲ 

ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺑﺎﺗﻔﺎﻕ اﻟﻤﺤﺪﺛﻴﻦ

ترجمہ: حدیث، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو حنیفہ میری امت کے چراغ ہیں۔ 

یہ روایت محدیثین کے اتفاق سے موضوع (من گھڑت) ہے۔ 

الموضوعات الکبری # 4

ملا علی قاری رحمہ اللہ کے انصاف کو سلام کہ انہوں نے حنفی ہو کر اس روایت کے موضوع ہونے پر اتفاق کا کہا۔ 

پوری روایت یوں ہے

وَقِيلَ لِمَأْمُونِ بْنِ أَحْمَدَ الْهَرَوِيِّ : أَلَا تَرَى إِلَى الشَّافِعِيِّ وَإِلَى مَنْ نَبَغَ لَهُ بِخُرَاسَانَ ؟ فَقَالَ : حدثنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ , قَالَ : حدثنَا عُبَدُ اللَّهِ بْنُ مَعْدَانَ الْأَزْدِيُّ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ , أَضَرُّ أَحَدُّ عَلَى أُمَّتِي مِنْ إِبْلِيسَ , وَيَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : أَبُو حَنِيفَةَ , هُوَ سِرَاجُ أُمَّتِي "

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں ایک شخص ہو گا جس کا نام محمد بن ادریس (امام شافعی) ہو گا۔ وہ اس امت میں شیطان سے بھی زیادہ نقصان دہ ہو گا۔ اور میری امت میں ایک شخص ہو گا جس کا نام ابو حنیفہ ہو گا وہ میری امت کا چراغ ہو گا۔ 

المدخل امام حاکم # 45

اس روایت میں مامون بن احمد الھروی کذاب دجال راوی ہے۔ 

یہ مسلمانوں کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ کچھ لوگوں نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر باطل جروحات کیں۔ لیکن اللہ بھلا کرے امام المزی رحمہ اللہ اور امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کا کہ انہوں نے تھذیب میں امام اعظم پر ایک بھی جرح نقل نہیں کی بلکے تعدیل ہی نقل کی یعنی تمام جروحات باطل تھیں۔ امام ذھبی رحمہ اللہ نے بھی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو تذکرة الحفاظ میں امام اعظم کے لقب سے مخاطب کیا اور خوب مدح کی۔ ماشاءاللہ۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں