نبی کریم علیہ السلام کا جنازہ اللہ نے پڑھا؟

نبی کریم علیہ السلام کا جنازہ اللہ نے پڑھا؟

Article Bottom

نبی کریم علیہ السلام کا جنازہ اللہ نے پڑھا؟

مولانا طارق جمیل صاحب کو یہ حدیث بیان کرتے سنا کے  ﺃﻭﻝ ﻣﻦ ﻳﺼﻠﻲ ﻋﻠﻲ اﻟﺮﺏ ﻋﺰ ﻭﺟﻞ ﻣﻦ ﻓﻮﻕ ﻋﺮﺷﻪ یعنی سب سے پہلے میری نماز جنازہ میرا رب عرش کے اوپر سے پڑھے گا۔ 

یہ ایک طویل حدیث کا ٹکڑہ ہے۔ اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے معجم الکبیر # 2676 میں نقل کیا ہے۔ 

امام نور الدین الھیثمی اسے نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں

ﺭﻭاﻩ اﻟﻄﺒﺮاﻧﻲ، ﻭﻓﻴﻪ ﻋﺒﺪ اﻟﻤﻨﻌﻢ ﺑﻦ ﺇﺩﺭﻳﺲ، ﻭﻫﻮ ﻛﺬاﺏ ﻭﺿﺎﻉ.

اسے طبرانی نے نقل کیا ہے۔ اس میں منعم بن ادرہس راوی ہے جو کذاب و حدیثیں گھڑنے والا ہے۔ 

مجمع الزوائد 9/31۔ 

امام ابن جوزی رحمہ اللہ الموضوعات 1/301 میں اسے موضوع کہتے ہیں۔ 

امام سیوطی رحمہ اللہ،  امام ابن عراق رحمہ اللہ بھی امام ابن جوزی سے اتفاق کرتے ہوئے اسے موضوع کہتے ہیں۔ 

اور بھی بہت محدثین و علماء اسے موضوع کہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں