وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے

Article Bottom

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے

مشہور حدیث: ﺣﺐ اﻟﻮﻃﻦ ﻣﻦ اﻹﻳﻤﺎﻥ۔ یعنی وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔ یہ عوام میں بہت مشہور ہے لیکن اس روایت کی کوئی اصل نہیں۔ 

ملا علی قاری رحمہ اللہ اس کے بارے موضوعات الکبیر میں فرماتے ہیں

ﻗﺎﻝ اﻟﺰﺭﻛﺸﻲ ﻟﻢ ﺃﻗﻒ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﻗﺎﻝ اﻟﺴﻴﺪ ﻣﻌﻴﻦ اﻟﺪﻳﻦ اﻟﺼﻔﻮﻱ ﻟﻴﺲ ﺑﺜﺎﺑﺖ ﻭﻗﻴﻞ ﺇﻧﻪ ﻣﻦ ﻛﻼﻡ ﺑﻌﺾ اﻟﺴﻠﻒ ﻗﺎﻝ اﻟﺴﺨﺎﻭﻱ ﻟﻢ ﺃﻗﻒ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﻣﻌﻨﺎﻩ ﺻﺤﻴﺢ۔۔۔

ترجمہ:  امام زرکشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں اس حدیث سے واقف نا ہو سکا۔ امام سید معین الدین الصفوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ ثابت نہیں اور کہا گیا ہے کے یہ کچھ سلف کا کلام ہے۔ امام سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں اس سے واقف نا ہو سکا لیکن اس کا معنی صحیح ہے۔ (اگے ملا علی قاری رحمہ اللہ نے لمبی بحث کی ہے کے معنی درست ہو بھی سکتے ہیں یا نہیں)

موضوعات الکبیر # 164

علامہ اقبال رحمہ اللہ کا مشہور شعر بھی اس روایت کی تردید کرتا ہے

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے

خیر البتہ وطن سے شریعت کے اندر رہتے محبت کرنا ٹھیک ہو گا۔ لیکن ایسی محبت نا ہو جو " 

Extreme Nationalism
بن جائے۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں