ایک لڑکا موت سے پہلے کلمہ نہیں پڑھ سکا

ایک لڑکا موت سے پہلے کلمہ نہیں پڑھ سکا

Article Bottom

ایک لڑکا موت سے پہلے کلمہ نہیں پڑھ سکا

ایک حدیث ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں جس کا خلاصہ ہے: ایک لڑکے کا موت کا وقت آ گیا تو وہ کلمہ نا پڑھ سکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا تو وہ کہتا ہے اپنی والدہ کی نافرمانی کی وجہ سے۔ نبی کریم نے اس کی والدہ کو بلوایا اور کہا اگر آگ بھڑکائی جائے اور اس میں تمہارے بیٹے کو ڈالا جائے تو کیا تم اس کی سفارش کر دو گی؟ ماں نے بولا ہاں۔ پھر نبی کریم نے کہا ہم گواہی دیتے ہیں کے تم اس سے راضی ہو گئی۔ پھر نبی کریم نے لڑکے کو کلمہ پڑھنے کو کہا تو اس نے پڑھ لیا اور نبی کریم نے کہا: اللہ کا شکر ہے کے اللہ نے اسے جہنم سے بچا لیا۔ 

یہ روایت مختصرا مسند احمد # 19411 اور تفصیل کے ساتھ شعب الایمان امام بیہقی # 7892 اور کچھ اور کتب میں بھی موجود ہے۔ 

یہ روایت کم سے کم شدید ضعیف ہے۔ اسے موضوع بھی کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں ایک راوی ﻓﺎﺋﺪ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﺮﺣﻤﻦ پر شدید جرح ہے۔ کثیر محدثین نے اسے متروک کہا ہے اور امام حاکم رحمہ اللہ نے یہ بھی کہا ہے کے یہ عبد اللہ بن ابی اوفی سے موضوع روایات نقل کرتا ہے۔ اس حدیث میں بھی وہ عبد اللہ بن ابی اوفی سے ہی نقل کر رہا ہے۔ امام ابن حجر رحمہ اللہ بھی تقریب التھذیب میں کہتے ہیں یہ متروک ہے اور محدثین نے اسے متہم کہا ہے۔ 

اس کا ایک شاہد داود بن ابراہیم سے بھی ہے لیکن وہ راوی بھی کذاب ہے۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں