Reciting Surah al-Fatiha in Funeral prayer?

نماز جنازہ میں فاتحہ پڑھنا؟

Article Bottom

نماز جنازہ میں فاتحہ پڑھنا؟

بعض لوگ اکثر حنفی مسلمانوں پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھتے۔ 

پھر ان کو چاہیے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے بھی لب کشائی کریں۔ 

َحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، كَانَ لاَ يَقْرَأُ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَازَةِ ‏

ترجمہ: نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازے کی نماز میں (فاتحہ یا کسی سورہ کی) قراءت نہیں کرتے تھے ۔ (موطا امام مالک # 537)

مصنف ابن ابی شیبہ میں اور بھی صحابہ اور تابعین سے روایات ہیں جنازے میں سورہ فاتحہ نا پڑھنے کے بارے۔ 

اس لیے امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا:

۔۔۔وَقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ لاَ يُقْرَأُ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَازَةِ إِنَّمَا هُوَ ثَنَاءٌ عَلَى اللَّهِ وَالصَّلاَةُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالدُّعَاءُ لِلْمَيِّتِ ‏. وَهُوَ قَوْلُ الثَّوْرِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ ‏

ترجمہ:۔۔۔اور بعض اہل علم کہتے ہیں کہ نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی جائے گی ۱؎ اس میں تو صرف اللہ کی ثنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ (درود) اور میت کے لیے دعا ہوتی ہے۔ اہل کوفہ میں سے ثوری وغیرہ کا یہی قول ہے.

جامع ترمذی حدیث # 1027 کے تحت۔

مصنف کے بارے میں:

Aamir Ibraheem

عامر ابراہیم الحنفی

اسلامی محقق

عامر ابراہیم اشعری ایک اسلامی محقق ہیں جنہوں نے عظیم علماء کی صحبت میں علم حاصل کیا ہے۔ وہ اسلام اور اس کے دفاع کے متعلق بہت سی کتابوں اور مضامین کے مصنف ہیں۔ وہ فقہ میں حنفی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ اصول میں اشعری ہیں اور تصوف کے مداح ہیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہئے:

2024 اہلسنت وجماعت کی اس ویب سائیٹ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں