کیا علماء کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے افضل ہے؟

کیا علماء کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے افضل ہے؟

Article Bottom

کیا علماء کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے افضل ہے؟

ایک روایت بہت مشہور ہے کہ علماء کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے افضل ہے۔ آیے اس کے بارے ملا علی قاری رحمہ اللہ کا کلام پڑھتے ہیں۔ 

ملا علی قاری رحمہ اللہ الموضوعات الکبری میں لکھتے ہیں

ﺣﺪﻳﺚ ﻣﺪاﺩ اﻟﻌﻠﻤﺎء ﺃﻓﻀﻞ ﻣﻦ ﺩﻣﺎء اﻟﺸﻬﺪاء 

ﻗﺎﻝ اﻟﺨﻄﻴﺐ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺫﻛﺮﻩ اﻟﺰﺭﻛﺸﻲ ﻭﻗﺎﻝ ﻫﻮ ﻣﻦ ﻛﻼﻡ اﻟﺤﺴﻦ اﻟﺒﺼﺮﻱ
ﻭﺭﻭﻱ ﻣﺮﻓﻮﻋﺎ ﺑﻠﻔﻆ ﻭﺯﻥ ﺣﺒﺮ اﻟﻌﻠﻤﺎء ﺑﺪﻡ اﻟﺸﻬﺪاء ﻓﺮﺟﺢ ﻋﻠﻴﻬﻢ ﻭﻗﺎﻝ اﻟﺴﺨﺎﻭﻱ ﺭﻭاﻩ اﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﺒﺮ ﻣﻦ ﺣﺪﻳﺚ ﺃﺑﻲ اﻟﺪﺭﺩاء ﻣﺮﻓﻮﻋﺎ ﺑﻠﻔﻆ ﻳﻮﺯﻥ ﻳﻮﻡ اﻟﻘﻴﺎﻣﺔ ﻣﺪاﺩ اﻟﻌﻠﻤﺎء ﺑﺪﻡ اﻟﺸﻬﺪاء

ﻭﻟﻠﺨﻄﻴﺐ ﻓﻲ ﺗﺎﺭﻳﺨﻪ ﻣﻦ ﺣﺪﻳﺚ ﻧﺎﻓﻊ ﻋﻦ اﺑﻦ ﻋﻤﺮ ﺭﻓﻌﻪ ﻭﺯﻥ ﺣﺒﺮ اﻟﻌﻠﻤﺎء ﺑﺪﻡ اﻟﺸﻬﺪاء ﻓﺮﺟﺢ ﻋﻠﻴﻬﻢ ﻭﻓﻲ ﺳﻨﺪﻩ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺟﻌﻔﺮ اﺗﻬﻢ ﺑﺎﻟﻮﺿﻊ ﻗﻠﺖ ﻭﻣﻌﻨﺎﻩ ﺻﺤﻴﺢ ﻷﻥ ﻧﻔﻊ ﺩﻡ اﻟﺸﻬﻴﺪ ﻗﺎﺻﺮ ﻭﻧﻔﻊ ﻗﻠﻢ اﻟﻌﺎﻟﻢ ﻣﺘﻌﺪ ﺣﺎﺿﺮ

ترجمہ: حدیث، علماء کے قلم کی سیاہی شہدا کے خون سے افضل ہے۔ 

امام خطیب بغدادی رحمہ اللہ کہتے ہیں یہ حدیث موضوع ہے جیسے امام زرکشی رحمہ اللہ نے ذکر کیا (بلکہ) یہ امام حسن بصری رحمہ اللہ کا کلام ہے۔ یہ مرفوعا ان الفاظ سے مروی ہے کہ علماء کے قلم کی سیاہی شہدا کے خون کے مقابلے میں وزن کی گئی تو وہ زیادہ ہو گئی۔

 امام سخاوی رحمہ اللہ کہتے ہیں اسے ابن عبد البر رحمہ اللہ نے مرفوعا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ علماء کے قلم کی سیاہی قیامت کے دن شہدا کے خون سے وزن کی جائے گی۔ امام خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اپنی تاریخ میں نافع عن ابن عمر سے مرفوعا روایت کیا ہے کہ علماء کے قلم کی سیاہی کو شہدا کے خون سے وزن کیا گیا تو اسے ترجیح دی گئی۔ اس کی سند میں محمد بن جعفر ہے جس پر وضع کی تہمت ہے۔ میں (ملا علی قاری) کہتا ہوں اس کا معنی صحیح ہے کیونکہ شہید کا خون نفع پہنچانے سے قاصر ہے جبکہ عالم کے قلم کا نفع متعدی اور ظاہر ہے۔ 

الموضوعات الکبری 1/312 # 429

About Author:

Aamir Ibraheem

Aamir Ibrahim Al Hanafi

Islamic Researcher

Aamir Ibrahim al-Ash'ari is an Islamic researcher who sought and seeks knowledge in the company of great scholars. He is an author of many books and articles related to Islam and its defense. He follows Hanafi school in Fiqh. Ash'ari in creed, and is an admirer of Tassawuf.

STAY CONNECTED:

Copyright2024 www.ahlus-sunnah.com Developed by Muhammad Shafique Attari